فیسبک سے پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟


‏کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ فیس بک کو تفریح کے ساتھ ساتھ پیسے کمانے کے لئے بھی استعمال کریں۔ جی ہاں۔ آپ فیس بک استعمال کرکے پیسے کما سکتے ہیں آج میں آپ کو بتاؤں گا ان طریقوں کے بارے میں جنہیں استعمال کر کے اپ فیس بک سے پیسے کما سکتے ہیں۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں۔۔


‏1 : Facebook Stars

یہ فیچر سب سے پہلے 2021 میں مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال بعد پاکستانی صارفین کے لیے اسے پیش کیا گیا۔ اس فیچر سے کوئی بھی صارف اپنی تصاویر، ویڈیوز، لائیو اسٹریم یا تحریری پوسٹس سے پیسے کما سکتا ہے۔ فیس بک اسٹارز کے لیے صارفین کو اپنا ایک پیج بنانا ہوگاجس پر کم از کم 60 دنوں تک 500 فالوورز کا ہونا ضروری ہوگا۔ اسی طرح ذاتی پروفائل میں پروفیشنل موڈ کو ان ایبل کرکے بھی اس پروگرام کا حصہ بننا ممکن ہے، مگر کم از کم فالوورز کی تعداد 500 ضروری ہے۔ فیس بک کمیونٹی اسٹینڈرڈز اور Partner Monetization پالیسیوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹارز پروگرام کے شرائط و ضوابط کو تسلیم بھی کرنا ہوگا۔ ایک صارف اپنے فینز کو اسٹار گول بتا سکتا ہے تاکہ لوگ اس کے مواد پر اسٹارز خرید کر بھیج سکیں۔ ان صارفین کو بینک اکاؤنٹ یا پے پال کی تفصیلات دینا ہوتی ہیں تاکہ پیسے وہاں جمع ہوسکیں۔


‏2 : In Stream Ads

فیس بک کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اشتہارات ہیں اور صارفین بھی اس میں سے حصہ حاصل کر سکتے ہیں۔
عموماً ان اسٹریم ایڈز فیس بک ویڈیوز کا حصہ بنتے ہیں اور اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے ایک ایسے فیس بک پیج کو تشکیل دینے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے فالوورز کم از کم 10 ہزار ہوں۔ آپ کے پیج کی ویڈیوز پر گزشتہ 60 دن کے دوران کم از کم 6 لاکھ ویوز کا ہونا ضروری ہے۔ پیج پر کم از کم 5 ویڈیوز کی موجودگی ضروری ہوگی جبکہ کم از کم عمر 18 سال ہونا شرط ہے۔


‏3 : Brands Collaboration

اس پروگرام کا حصہ بننا ان اسٹریم ایڈز کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔ بس آپ کو کسی برانڈ سے شراکت داری کرنا ہوگی جس کے عوض آپ کو آمدنی ہوگی۔ اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے کم از کم ایک ہزار فالوورز والے پیج کی ضرورت ہوگی۔ پیج پر کم از کم 15 ہزار پوسٹ انگیج منٹس لازمی ہے جبکہ ویڈیوز کو ایک لاکھ 80 ہزار منٹ تک دیکھا گیا ہو یا 3 منٹ طویل ویڈیوز کے ویوز 30 ہزار منٹس کے ہوں۔ اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے بھی کم از کم عمر 18 سال رکھی گئی ہے۔


 ‏4 : Subscription 

یہ بھی فیس بک سے آمدنی کا ایک پروگرام ہے جو چند ممالک جیسے امریکا، برطانیہ، جرمنی یا بھارت تک محدود ہے، ان سے باہر دیگر ممالک کے صارفین انوی ٹیشن پر ہی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے بھی ایک فیس بک پیج کو تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے کم از کم فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونی چاہیے۔ 50 ہزار پوسٹ انگیج منٹس اور ایک لاکھ 80 ہزار منٹس تک ویڈیو ویوز جیسی شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔

Post a Comment

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.